the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16 ستمبر :- بالی وڈ اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آئندہ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں ایک منفرد اور حیرت انگیز روپ میں دکھائی دیں گے۔
عامر خان ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔
ان کے علاوہ فلم میں کٹرینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی موجود ہیں۔
’ٹھگس آف ہندوستان‘ مشہور فلم ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے لیکن عامر خان نے اس کی تردید کی تھی۔
ان کا کہنا



تھا کہ یہ ایکشن فلم ضرور ہے، مگر کسی فلم سے متاثر ہوکر نہیں بنائی گئی ہے۔
فلم میں ان کا یہ نیا اور منفرد روپ دیکھ کر ناظرین حیران رہ جائیں گے۔
وہ ہمیشہ اپنی ہر فلم میں مختلف اور منفرد انداز میں ہی نظر آتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کی فلمیں دیر تک یاد رکھتے ہیں۔
فلم ’تھری ایڈیٹس، تارے زمیں پر، رنگ دے بسنتی ، پی کے ،دنگل وغیرہ ایسی ہی فلمیں ہیں جن میں وہ اپنے منفردانداز میں ہی نظر آئے ہیں۔
یہ فلم آئندہ برس دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.