امریکہ/6جون(ایجنسی) مس امریکہ نے منگل کو اعلان کیا کہ اب سے اس کے مقابلہ میں جسمانی تصویر شمار نہیں کی جائے گی اور وہ سوئم سوٹ راؤنڈ کو بھی بند کیا جائے گا۔مس امریکہ کی گریچن کارلسن نے ایک پروگرام کے دوران بتایا کہ وہ ہمارے پروگرام میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن ہائی ہیلس اور سوئم سوٹ میں نہیں نظر آنا چاہتیں۔اس لئے ان کے لئے اچھی خبر ہے انہیں ایسا کرنے
کی ضرورت نہیں ہے۔
بقول کارلسن ،"ایسا کون ہوگا جو بااختیار ہونا نہیں چاہتا ہے،اور دنیا کو یہ نہیں دکھانا چاہتا کہ وہ اندر سے کیسا انسان ہے"۔انہوں نے کہا کہ مس امریکہ اب نمائش نہیں بلکی مقابلہ ہوگا۔