ممبئی، 20 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک آج 56 برس کی ہو گئیں الکا کی پیدائش 20 مارچ 1966 کو کولکاتہ میں ایک متوسط گجراتی خاندان میں ہوئی ان کی والدہ شوبھا یاگنک کلاسیکی موسیقی کی گلوکارہ تھیں گھر میں موسیقی کے ماحول کی وجہ سے الکا یاگنک کو بھی موسیقی میں دلچسپی پیدا ہوگئی اور انہوں نے چھ سال کی عمر میں اپنی والدہ سے موسیقی کی تعلیم لینا شروع کردی الکا نے محض چھ سال کی عمر میں پلے بیک سنگر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کولکاتہ آکاشوانی سے کیا جہاں وہ بھجن گاتی تھیں۔
جب وہ صرف 10 سال کی تھیں تو ان کی ماں
انہیں ممبئی لے گئیں۔
جہاں ان کی ملاقات عظیم پروڈیوسر ڈائریکٹر راج کپور سے ہوئی۔
راج کپور نے الکا کے گانے سے متاثر ہو کر انہیں موسیقار لکشمی کانت پیارے لال سے ملنے کا مشورہ دیا۔
لکشمی کانت- پیارے لال بھی الکا کی گلوکاری سے بہت متاثر ہوئے اور انہیں بتایا کہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہیں۔
اب وہ ایک ڈبنگ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں، بعد میں جب وہ بالغ ہو جائیں گی تو وہ انہیں پلے بیک سنگر کے طور پر کام کرنے کا موقع دیں گے۔
الکا نے 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم پائل کی جھنکار سے بطور پلے بیک سنگر اپنے سینی کیریئر کا آغاز کیا۔