ممبئی، 4 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر جنوبی ہند کے معروف ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی فلم آر آر آر میں کام کیا ہے۔
خیال ہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنی اگلی فلم کے لیے ایس ایس راجامولی سے ہاتھ ملایا
ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ عالیہ اس فلم میں مہیشا بابو سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔
یہ جانکاری جنوبی ہند کے فلمی نقاد اور اوورسیز سنسر بورڈ کے رکن عمیر سندھو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
عمیر کے ٹویٹر کے مطابق یہ کنفرم جانکاری ہے کہ عالیہ بھٹ اور ایس ایس راجامولی اگلی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔