the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،20مارچ(ایجنسی)مہشور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی، مشہور اداکارسلمان خان اور اداکارہ Alia Bhatt عالیہ بھٹ کولے کر فلم بنانے والے ہیں۔

بھنسالی نے سلمان خان کو لے کر سپرہٹ فلم "ہم دل دے چکے صنم"بنائی تھی ۔ عرصہ درازبعد وہ سلمان کو لے کر فلم بنانے والےہیں۔ یہ سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں سے اس فلم کی فی میل لیڈ اور ٹائٹل پر بحث جاری ہے۔ اب سلمان کے ساتھ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیاگیا ہے۔ فلم کا ٹائٹل "انشاء اللہ Inshallah "ہوگا۔ یہ سلمان اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی



فلم ہوگی۔ مانا جارہا ہے کہ یہ محبت کی کہانی پر مبنی ہوگی۔ عالیہ بھٹ نے ٹویٹ کرکے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے پر جوش کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا،'انہوں نے کہا کھلی آنکھوں سے خواب دیکھو ،سو میں نے کیا۔



سنجے سراور سلمان خان جب ایک ساتھ آتے ہیں تو جادو ہوتا ہے۔ انشاء اللہ کے اس خوبصورت سفر میں ان کا ساتھ دینے کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔ ' دوسرے ایک ٹویٹ میں عالیہ نے لکھا،'میں 9سال کی تھی جب میں پہلے سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر گئی تھی،مجھ میں بہت جھجک تھی ،امید اور دعا کررہی تھی کہ میں ان کی اگلی فلم میں کام کروں گی۔ بہت طویل انتظار رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.