: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،8مارچ(ایجنسی)مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کسی کا ٹکے رہنا اس کی قابلیت پر منحصر کرتاہے۔
کنگنا رنوت اکثر عالیہ بھٹ پر اقربا نوازی کے سلسلے میں طنز کرتی نظر آچکی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے عالیہ کو کرن جوہر کی کٹھپتلی بھی کہا تھا۔ اب عالیہ نے اقربانوازی پر اپنی رائے رکھی ہے۔
عالیہ نے کہا کہ انہیں اداکاری سے محبت ہے اور اگر اداکاری کرنے کا موقع انہیں نہیں ملتا تو شاید وہ بہت برا محسوس کرتیں۔ عالیہ نے کہا،"یہ بہت ہی عام بات ہے کہ آپ ایسے شخص کو دیکھ کر برا محسوس کریں جسے اپنے خاندانی اثرورسوخ کی وجہ سے موقع ملتے ہوں،لیکن اس میں کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ آپ انڈسٹری میں کتنا ٹک
پاتے ہیں یہ آپ کی قسمت سے زیادہ آپ کی قابلیت پر منحصر کرتا ہے۔ ' عالیہ نے کہا کہ ،فلم انڈسٹری میں آپ ٹک پائیں گے یا نہیں یہ شائقین طے کرتےہیں۔ ایسے میں اگر کوئی شخص مسلسل اچھا کام کررہا ہے تو یہ صرف اس کی قسمت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ اس کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دن آپ اٹھیں اور معافی مانگیں کیونکہ آپ کی پیدائش اثر و رسوخ والے خاندان میں ہوئی ہے۔ اس کی جگہ آپ یہ ضرور کہہ سکتےہیں کہ میں اور محنت کروں گا تاکہ خود کو ثابت کرسکوں۔ عالیہ ان دنوں فلم "کلنک" میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ ورون دھون ،آدتیہ رائے کپور،مادھوری دکشت اور سنجے دت بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایان مکھرجی کی فلم "برہماستر"میں بھی نظر آئیں گی جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں ہیں۔