ممبئی 17 اگست (ایجنسی) بالی و وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم 'انشاء اللہ' میں کام کرنے کا آفر ملنے سے وہ کافی پرجوش ہیں۔
عالیہ بھٹ سے جب اس فلم سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، میرا سنجے لیلا
بھنسالی کے ساتھ کام کرنا کا جو خواب تھا وہ ا س فلم انشاء اللہ کے ذریعے مکمل ہو گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان 40 سالہ ایک مرد کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ عالیہ بھٹ 25 سالہ لڑکی کا رول ادا کریں گی۔