ممبئی، 21 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار نے اپنی آنے والی ایک فلم کے لئے 120 کروڑ روپے بطور فیس لئے ہیں بالی وڈ میں خیال ہے کہ فلمساز آنند ایل رائے نے اپنی آئندہ فلم کے لئے اکشے کمار کو سائن کیا ہے۔
اس فلم میں سارا علی خان اور دھنش بھی اداکاری کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
اکشے کمار ان دنوں مسلسل ہٹ
فلمیں دے رہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں اکشے کمار کی فیس میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اکشے نے اس فلم کے لئے 120 کروڑ روپئے بطور فیس لی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی فلم کا اعلان کیا جائے گا۔
اس سے قبل یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ یہ فلم لواسٹوری پر مبنی ہوگی اور فلم کی شوٹنگ چند ماہ میں شروع ہوجائے گی۔