the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،27نومبر(ایجنسی)مشہور اداکار اکشے کمار اپنی آنے والی فلم "مشن منگل" کےلئے بےحد پرجوش ہیں۔

اکشے کمار،آربالکی کے ساتھ مل کر فلم "مشن منگل"بنا رہے ہیں۔ وہ اس فلم کےلئے بے حد پرجوش ہیں۔ فلم میں پانچ اداکارائیں بھی ہوں گی۔ ان میں ودیا بالن،تاپسی پنو،کریتی کلہری،نتیا مینن اور سوناکشی سنہا اہم کردار ادا کریں گی۔ اکشے سے جب پوچھا گیا کہ اتنی ساری اداکاراؤں والی فلم میں کام کیوں کرہے ہیں تو انہوں نے کہا،" اس فلم کی اسکرپٹ کی ڈیمانڈ یہی ہے کہ اس میں اداکارائیں ہی ہیرو ہوں۔

میں بھلے ہی اس فلم کو



پروڈیوز کررہا ہوں۔ لیکن اس فلم میں جتنا مجھے نظر آنا ہے ،اتنا ہی میں نظرآؤں گا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ان سب اداکاراؤں نے مجھے ایک بار بھی منع نہیں کیا۔ سب بڑے نام ہیں لیکن انہیں اس بات کی فکر نہیں ہے کہ میں یہ فلم کیوں کروں،کس کا کیا رول ہے۔ ان کا یہ نظریہ مجھے بہت پسند آیا ہے۔

"
اکشے نے کہا،"مجھے نہیں لگتا کہ کبھی ایسے پانچ اداکار مل کر ایسی کسی فلم کا حصہ بنتے،شاید ہی پانچ اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں لیکن میں نے جب ان سبھی اداکاراؤں کے سامنے پیش کش رکھی تو سبھی اپنے کردار کےلئے پرجوش نظرآئیں۔
مشن منگل اگلے سال 15اگست کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.