the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،14مارچ(ایجنسی)مشہور اداکار Akshay Kumar اکشے کمار فلم "وقت:اے ریس اگینسٹ ٹائم"کو اپنے دل کے بےحد قریب مانتے ہیں۔ اکشے نے فلم "Waqt - The Race Against Time وقت:اے ریس اگینسٹ ٹائم"میں امیتابھ بچن اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ کام کیا تھا۔ وہ جلدہی فلم کیسری میں پردہ سیمیں پر نظرآنے والے ہیں۔ اکشے سے پوچھا گیا کہ اب تک کے کریئر میں ان کے دن کے قریب کون سی فلم ہے تو انہوں نے "وقت:اے ریس اگینسٹ ٹائم"کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ،فلم "وقت اے ریس اگینسٹ ٹائم" ہمیشہ میرے دل کے سب سے زیادہ قریب ہے۔ اکشے نے کہا"جب میں وقت میں کام کررہا تھا اس وقت میرے والد کینسر کی بیماری سے جوجھ رہے تھے۔ سب سے عجیب یہ تھا کہ فلم میں بھی میرا رول اصل جیسا تھا۔ اس کہانی میں بھی میرے والد کینسر سے جوجھ رہےتھے۔ جب آپ فلم دیکھیں گے تو وہ سین ایک دم حقیقی لگےگا۔
اس کی وجہ یہی ہے کہ میں فلم اور حقیقت دونوں ہی جگہ اپنے والد کےکینسر میں مبتلا ہونے کا درد جھیل رہا تھا۔

جب سین ہوگیا ،اس کے بعد بھی اپنےجذبات کو میں روک نہیں پایا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فلم میرے دل کے سب سے قریب ہے۔" اکشے کمار کی فلم کیسری21مارچ کو ریلیز ہورہی ہے۔ فلم 1897میں ساراگڑھی کی اس لڑائی پر مبنی ہے جس میں برطانوی ہندوستانی فوج کے 21سکھ جوانوں نے 10ہزار افغان فوجیوں سے مقابلہ کیاتھا۔ اسے تاریخ کی سب سے مشکل لڑائیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.