the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 6 جون (یو این آئی) بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم ’کھلاڑی‘ کے 28 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اکشے کمار کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم میں ’ کھلاڑی‘ 05 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کے ذریعے اکشے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔
عباس مستان کی ہدایت میں بنی اس فلم کا عنوان اکشے کمار کا ہم معنی ہوگیا۔
اس کے بعد اکشے کولیکر کھلاڑی ٹائٹل سیریز میں بہت سی فلمیں بنائی گئیں۔
جیسے ’میں کھلاڑی تو اناڑی ، سب سے بڑا کھلاڑی، کھلاڑیوں کاکھلاڑی، مسٹر اور مسز کھلاڑی، انٹرنیشنل کھلاڑی، کھلاڑی 420 اورکھلاڑی 786 ‘۔

فلم کھلاڑی کے 28 سال مکمل ہونے پر فلمسازعباس مستان نے ٹویٹر پر ایک



تصویر شیئر کی ۔
اس میں عباس مستان کے ساتھ اکشے کمار بھی نظر آرہے ہیں۔
اس تصویر کے ساتھ لکھا ’’ ڈیئر اکشے کمار ، آج کھلاڑی کی ریلیز کو 28 سال مکمل ہوچکے ہیں، ہم لوگوں کی ایک ساتھ پہلی فلم تھی۔
پوری ٹیم کی یاد آرہی ہے خاص طور پر جانی لیور بھائی کی‘‘۔

اکشے کمار نے عباس مستان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں کیسے بھول سکتا ہوں عباس مستان بھائی ... یہ صرف میرے لئے فلم نہیں تھی بلکہ میرے کیریئر کا سنگ میل تھا، اس کا عنوان اب میرے نام کے ہم معنی ہے۔
مجھے کھلاڑی دینے کے لئے شکریہ‘‘۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ فلم ’کھلاڑی‘ میں اکشے کے علاوہ عائشہ جلکا، دیپک تجوری،پریم چوپڑہ نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.