ممبئی، 4 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا ٹریلرریلیز ہو گیا ہے۔
رنجیت ایم تیواری کی ہدایتکاری میں بنی فلم بیل باٹم ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے۔
بیل باٹم میں اکشے کمار کے علاوہ وانی کپور، لارا دتہ اور ہما قریشی مرکزی کردار میں ہیں۔
اس فلم کا ٹریلرریلیز ہو گیا ہے۔
اس فلم کو وشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ
شیکھا دیشمکھ ، مونیشا اڈوانی، مدھو بھوجوانی اور نکھل اڈوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلم بیل باٹم سال 1984 میں ہوئے طیارہ ہائی جیک کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔
مسلسل پانچویں ہائی جیک کے بعد ہند حکومت نے را کے اس آپریشن کے لیے ایک خفیہ جاسوس کو ہائر کیا تھا جس کا کوڈ نام بیل باٹم تھا۔
ان ہائی جیک میں تقریبا 210 مسافروں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔