ممبئی، 12 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے 15 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔
اکشے کمار کی فلم 'بچن پانڈے' اس سال ہولی کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی۔
اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔
پرائم ویڈیو نے
فلم بچن پانڈے کے خصوصی اسٹریمنگ پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔
ہدایت کار فرہاد سامجی اور ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں اکشے کمار، کریتی سینن، جیکلین فرنانڈس کے علاوہ ارشد وارثی کے بھی اہم کردار ہیں۔
بچن پانڈے 15 اپریل 2022 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوگی۔