the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،5جولائی(ایجنسی)مشہور اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کےلئے مشن منگل میں کام کررہے ہیں۔ اکشے کمار ان دنوں فلم ’مشن منگل‘ میں کام کررہے ہیں۔
وہ اپنی بیٹی نتارا کے سلسلے میں کافی حساس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم’مشن منگل‘ انہوں نے صرف اپنی بیٹی کےلئے کی ہے۔

اکشے نے سوشل میڈیا میں ایک نوٹ شیئر کیاہے،جس کا موضوع ہے ،مشن اسنپائر۔
اس نوٹ میں اکشے نے لکھا ہے،’’میں ہمیشہ سے ایسی فلم کا حصہ بننا چاہتا تھا،جو آنے والی نسلوں کو تحریک دیں۔ جو ان کے تصور اور تجسس کو پرواز دیں۔



مشن منگل میرے لئے وہی فلم ہے۔
‘‘
اکشے نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم جتنی تحریک دے گی،اتنی ہی تفریحی بھی ہوگی۔
اس نوٹ میں اکشے نے بتایا کہ مشن منگل ،منگل ابھیان کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم ہے۔ یہ عام لوگوں کے غیر معمولی ہدف کو حاصل کرنے کی کہانی ہے۔ یہ فلم ثابت کرتی ہے کہ خیالات اور خواب آسمان کی طرح لامحدود ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ مشن منگل میں اکشے کے ساتھ ودیا بالن ،سوناکشی سنہا،تاپسی پنو،نتیا مینن،کیرتی کلہری اور شرمن جوشی اہم رول میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت جگن شکتی کررہے ہیں۔ یہ فلم 15اگست کو ریلیز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.