نئی دہلی،18دسمبر(یواین آئی)مشہور اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ 40ہزار لڑکیوں کو مفت سیلف ٹریننگ دے چکے ہیں۔
اکشے کمار نے کہا ’’ممبئی میں میرےکئی اسکول ہیں اور ان اسکولوں میں میں بچیوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دیتا ہوں۔ میں اور میری مارشل آرٹس کی ٹیم اب تک 40ہزار لڑکیوں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دے چکی ہے اور یہ بالکل فری ہے۔ ہم انہیں تربیت دیتے ہیں اور ہمارے پاس کمپنی کی سی ای
او سے لے کر گھروں میں کام کرنے والی خواتین تک اس ٹریننگ میں حصہ لینے کےلئے آتی ہیں۔
‘‘
اکشے کمار جلد ہی فلم ’گڈ نیوز‘ میں قرینہ کپور خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ہندی سنیما میں ایک طویل سفر طے کر چکے اکشےکا اپنی کامیابی کے بارے میں خیال ہے کہ کامیابی کا 70فیصد حصہ قسمت ہوتی ہے اور باقی کا 30فیصد آپ کی سخت محنت۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہٹ اور فلاپ دونوں ہی طرح کی فلموں کے لئے برابر محنت کی تھی۔