ممبئی، 25 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار دبنگ اسٹار سلمان خان کو خاص مانتے ہیں۔
سلمان خان اوراکشے کمار کی فلمیں آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہونگی۔ اس کا بالکل مطلب نہیں ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تلخی آگئی ہے۔ اکشے کا کہنا ہے کہ سلمان ان کے لئے بہت خاص ہیں۔
اکشے کمار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ’مجھ سے شادی کروگی۔ 2‘ بنائی جائے گی اور شائقین اس سے لطف اندوز ہونگے ؟ انہوں نے کہا ’’ہاں کیوں نہیں؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو مجھے فلم کرنے
میں خوشی ہوگی۔
’مجھ سے شادی کروگی ۔
2‘ بہترین آئیڈیا ہے، ساجد ناڈیاڈوالا کو یہ بنانی چاہئے۔ سلمان اور مجھے اس فلم میں کام کرنے میں کافی مزہ آئے گا،میں نے ہمیشہ سلمان کو پسند کیا ہے اور میرے دل میں ان کے لئے ہمیشہ نرم گوشہ موجود ہے۔
فلم دبنگ ۔ 3 کے بارے میں پوچھے جانے پر اکشے نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے لیکن وہ اسے ضرور دیکھیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2020 میں عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ’رادھےُ اور اکشے کمار کی فلم ’لکشمی بم‘ ریلیز ہونگی۔