the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،4مارچ(یواین آئی)مشہور اداکار اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیزہونے والی ہیں اکشے کمار کی فلم لکشمی بامب اور سلمان خان کی رادھے اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہیں۔
جہاں اکشے کی فلم کی شوٹنگ پوری ہوچکی ہےوہیں،سلمان خان کی فلم رادھے کی شوٹنگ اب بھی جاری ہے۔
دونوں کی فلموں کی ریلیز تاریخ ایک ہونے کے سلسلے میں کافی وقت سے تذبذب برقرار ہے۔
اکشے نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیاہے۔

اکشے نے سلمان کے ساتھ اپنی فلم کے ریلیز ہونے پر کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا



ہے،جب ان کی فلم کسی دوسری فلم کے ساتھ ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا،’’میں جانتاہوں لیکن یہ میرے کریئر کی پہلی فلم نہیں ہے،جو کسی دوسری فلم کے ساتھ ریلیزہورہی ہےاور میں اس بات کو پوری طرح جانتا ہوں کہ یہ آخری بھی نہیں ہوگی۔
‘‘
اکشے نے کہا،’’ہماری فلم انڈسٹری میں ہر سال کئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جن کےلئے جمعہ کم ہوتے ہیں۔
ایسے میں فلمیں کسی نہ کسی کے ساتھ ایک دن پر ریلیز ہوں گی ہی کیونکہ یہ دو بڑی فلمیں ہیں،اس لئے ان کے سلسلے میں بات تو زیادہ ہوگی ہی کیونکہ اس میں زیادہ پیسہ لگا ہوا ہے،یہ بالکل قدرتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.