نئی دہلی/5نومبر(ایجنسی) دہلی اکالی دل کے ممبر اسمبلی منجدر سنگھ سرسا نے شاہ رخ خان کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے معاملے میں کیس درج کرایا ہے. الزام ہے کہ شاہ رخ نے 'زیرو' فلم کے پوسٹر میں کرپان پہن رکھی ہے.
سکھ سماج کا کہنا ہے کہ فلم کے
پوسٹر میں شاہ رخ خان نے ننگے بدن نوٹوں کی ہار پہنے ہوئے ہیں اور گلے میں کرپان پہنے ہوئے ہیں ۔ کرپان کو مزاحیہ طریقہ سے دکھانے پر سکھ سماج میں کافی غصہ ہے۔ سکھ سماج کے مطابق یہ بات برداشت سے باہر ہے ۔