: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/14اکتوبر(ایجنسی) نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی سابق مینجر سیمون شیفیلڈ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے ہالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کے ساتھ ایشوریا رائے کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم ایشوریا ہاروی کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔
گزشتہ کئی روز سے ہالی ووڈ پروڈیوسر
ہاروی وائن اسٹین اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ہاروی پرکئی اداکاراؤں نے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجلینا جولی، گیونتھ پالٹرو اور جینیفر لورینس بھی شامل ہیں۔ جولی کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نےانہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اور ان کا ہاروی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہا تھا۔