ممبئی، 31 اکتوبر (یو این آئی ) ایشوریہ رائے کا بالی ووڈ کی ان خاص اداکاروں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے فلموں میں ہیروئن کو محض شو پیش کے طور پر استعمال کئے جانے کے روایتی سوچ کو نہ صرف بدلا بلکہ بالی ووڈ کو بین الا قوامی سطح پر بھی ایک خصوصی پہنچان دلائی۔
ایشوریہ رائے کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو منگلور میں ہوئی۔ کچھ عرصے بعد ان کا خاندان ممبئی آگیا۔ بچپن میں ان کا رجحان آرکیٹیکٹ بننے کی جانب تھا لیکن بعد میں ان کا رجحان ماڈلنگ کی جانب
ہو گیا۔
سال 1994 میں ایشوریہ رائے نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جہاں انہیں مس انڈیا کے خطاب سے نوازا گیا۔ مس ورلڈ مقابلہ میں ہندستان کا پرچم پوری دنیا میں لہراتے ہوئے ریتا فاریہ کے بعد مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی دوسری ہندستانی حسینہ بنیں۔ اس مقابلہ میں انہوں نے فوٹو جینک کے خطاب سے بھی نواز اگیا۔ مقابلہ جیتنے کے بعد ایشوریہ رائے نے سماجی فلاحی کاموں میں حصہ لیا اور اس دوران انہیں کئی قومی اور بین الا قوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔