ممبئی ، 2 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی اپنے والد کی سپر ہٹ فلم دھڑکن کے ریمیک میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
آہان شیٹی نے فلم تڑپ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔
آہان نے سوشل میڈیا ہینڈل پر’ آسک می
انی تھنگ‘ کے دوران کئی سوالوں کے جواب دیے ۔
اس دوران ایک یوزر نے آہان سے سوال کیا کہ وہ اپنے والد کی کس فلم کے ریمیک پر کام کرنا پسند کریں گے ۔
آہان نے فلم دھڑکن کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس فلم کے ریمیک میں کام کرنا پسند کریں گے ۔