نئی دہلی،23جنوری(ایجنسی)مشہور اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ بال ٹھاکرے کا کردار ادا کرنے کا موقع انہیں 25برسوں کی سخت محنت کے بعد ملا ہے۔
نوازالدین ان دنوں اپنی آنے والی فلم ٹھاکرے کے پروموشن میں مصروف ہیں۔فلم میں نواز نے شیوسینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کا کردار ادا کیا ہے۔اس سےپہلے نواز نے مانجھی دی ماؤنٹین مین اور منٹو جیسی بایوپک فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
نواز نے کہا،"مجھے کافی خوشی ہوتی ہے کہ جب اس طرح کے رول کرنے کو ملتے ہیں۔لاکھ لاکھ
شکر ہے کہ میرے 25برسوں کے کریئر میں کی گئی محنت کا پھل مجھے آج مل رہا ہے۔میں ہمیشہ چیلنجنگ رول کرنا پسند کرتا ہوں۔میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ نئے نئےاور مشکل کردار ادا کروں اور میرا یہ تجربہ شاندار رہا ہے۔"
فلم کی اداکارہ امرتا راو نے کہا،"فلم میں کام کرنے کا تجربہ کافی الگ تھا۔ٹھاکرے میں میرے لئے ایک ماں اور ایک بیوی کا کردار ادا کرنا تھوڑا مشکل تھا۔میں نے کافی کچھ سیکھا،میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ شاندار تھا۔فلم میں کام کرنے کے دوران مجھے کافی خوشی ہوئی۔"قابل ذکر ہے کہ اس فلم میں امرتا نے ٹھاکرے کی بیوی کا کردار اداکیا ہے۔ٹھاکرے کی ہدایت ابھیجیت پانسے نے کی ہے۔یہ فلم دو زبانوں ،مراٹھی اور ہندی میں بنی ہے۔ٹھاکرے 25جنوری کو ریلیز ہوگی۔