ممبئی، 13 فروری (یو این آئی) جنوبی ہند کی فلموں کے معروف ہدایت کار اے آر مروگداس سلمان خان کے ساتھ فلم بنا سکتے ہیں۔
مر و گد اس نے عامر خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم گجنی بنائی تھی۔
فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا ایک ایکشن انٹر ٹمینز فلم بنانے جارہے ہیں۔ خبر ہے کہ ساجد نے اس فلم میں اے آر مر و گراس کو بطور ہدایت کار لیا ہے۔
فلم کا بجٹ تقریباً 400 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔