ممبئی ، 7 مئی (یو این آئی) ہندی فلموں کے مشہور فلمساز آدتیہ چوپڑا کورونا بحران کے دوران یومیہ مزدوروں کی مدد کرنے کے لئے ان کے کھاتوں میں پانچ ہزار روپے منتقل کریں گے۔
کورونا وبا کی دوسری لہر سے فلم انڈسٹری تھم سی گئی ہے۔
آدتیہ چوپڑا فلم انڈسٹری کے ہزاروں یومیہ مزدوروں کے کھاتوں میں براہ راست رقم ڈال کر ان کی مدد کریں گے۔
مزدوروں کی مدد کرنے کے ارادے سے ’یش چوپڑا ساتھی انیشی ایٹو‘ شروع کیا گیا ہے۔
اس پہل کے تحت یش چوپڑا فاؤنڈیشن
انڈسٹری کی خواتین اور سینیئر شہریوں کے کھاتوں میں براہ راست 5000 روپے منتقل کرے گا۔
اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر ورکر کے کنبے کو ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کیا جائے گا ۔
یہ راشن کٹ فاؤنڈیشن کی شراکت دار این جی او ’یوتھ فیڈ انڈیا‘ کے ذریعہ تقسیم کیا جائے گا۔
یش راج فلمز سے یہ مدد حاصل کرنے کے لئے ضرورت مند افراد ویب سائٹ ’’ یش چوپڑا فاؤنڈیشن ڈاٹ او آر جی ‘‘ کام پر جا کر ایک آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے فوری طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔