نئی دہلی/22جنوری(ایجنسی) بالی ووڈ ستارے اکثر ہی کسی بھی ایوارڈ شو میں ریڈ کارپیٹ پر اپنے الگ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں آتے ہیں اور کئی بار کچھ ستارے ٹرال بھی ہوتے ہیں- دراصل حال ہی میں منعقد ہوئے فلم فیئر 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ اورواشی رائوتلا بلیک کلر کے بولڈ گاؤن میں پہنچی- انہوں نے ریڈ کارپیٹ کی کچھ تصویریں اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا تھا- لیکن اپنی اس تصویر کی وجہ سے انہیں انسٹاگرام
پر ٹرال ہونا پڑا.
جلد ہی، ہیٹ اسٹور 4 میں نظر آنے والی اورواشی رائوتلا کو کچھ لوگوں نے جم کر ٹرال کیا اور انکی کافی بھدے تبصرے کیے-
کچھ نے انہیں کپڑے پہننے تک کی صلاح دے دی- اورواشی رائوتلا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ڈریس کے ڈیزائنر کا ذکر کیا اور اسکے ساتھ انہوں نے اپنی فلم ہیٹ اسٹور 4 کا بھی ذکر کیا تھا.غور طلب ہے کہ ہیٹ اسٹور کی سیریز اسکی بولڈنس کی وجہ سے جانی جاتی ہے-