: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/8نومبر(ایجنسی) حال ہی میں ہالی ووڈ فلمساز ہاروے وینسٹین کی جانب سے اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر 'می ٹو' نامی مہم کا آغاز ہوا جو کچھ ہی دنوں میں پوری دنیا کی آواز بن گیا اور اب تک لاکھوں خواتین اس ٹرینڈ کا استعمال کرچکی ہیں۔ بالی ووڈ میں کچھ اداکاراؤں نے 'می ٹو' مہم کا استعمال کیا البتہ متعدد اداکاراؤں نے اس مسئلے پر خاموش رہنا ہی پسند کیا۔
سلمان خان کے ساتھ
فلم 'پریم رتن دھن پایو' میں اہم کردار کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایک بار جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو بالی ووڈ میں کسی کی جانب سے جنسی ہراساں کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ایک فلمساز نے مجھے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی فلم کی آفر بھی کی لیکن میں نے ایسے بہت سارے کرداروں کو کھودیا کیوں کہ میں ان کے معیار پر پورا نہیں اتر رہی تھی اور اس بات نے مجھے ذہنی طور پر بہت پریشان کیا۔