the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے جمعرات کو رائے دہندوں سے راجندر نگر اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی خصوصی اپیل کی۔ اس حلقے میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے اداکارہ سونم کو نئی دہلی ڈسٹرکٹ نے 'ڈسٹرکٹ آئیکون' کے طور پر منتخب کیا ہے۔ انتخابی عہدیداروں کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے سونم نے ووٹروں سے ضمنی انتخابات میں بھرپور طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ اس سیٹ کے ایم ایل اے رہنے والے عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کے پنجاب سے راجیہ سبھا امیدوار بننے کے بعد خالی پڑی تھی جس کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا



ہے۔
مسٹر چڈھا مارچ میں پنجاب سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
راجندر نگر سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے درمیان براہ راست مقابلہ ہو رہا ہے، جہاں عام آدمی پارٹی نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے درگیش پاٹھک کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ بی جے پی نے اسے سیٹ پر راجیش بھاٹیہ کو میدان میں اتارا ہے جبکہ کانگریس نے پریم لتا کو بھی میدان میں اتارا ہے۔
پچھلے دو اسمبلی انتخابات کے دوران اے اے پی نے اس سیٹ پر جیت حاصل کی ہے۔ یہ سیٹ 2015 میں وجیندر گرگ نے جیتی تھی، جس کے بعد پارٹی نے سال 2020 میں راگھو چڈھا کی جیت کے ساتھ اس سیٹ کو برقرار رکھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.