ممبئی/28فروری(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ اور 'دھرشیم'، میں اجے دیوگن کی بیوی کے کردار میں نظر آئی شریا سرن جلد شادی کرنے والی ہے، وہ اپنے بوائے فرینڈ Andrei Koscheev سے شادی کررہی ہیں، یہ شادی ادے پور میں ہونے والی ہے، رسموں کی شروعات 17 سے ہوگی،
اسکے بعد 18 مارچ اور 19 مارچ کو بھی کچھ رسمیں ہونگے-
یہ شادی ہندوؤں کے رواج سے ہو گی. اس میں صرف شریا کے خاص دوست ، خاندان اور قریبی ہی شامل ہونگے- آپ کو بتادیں کہ شادی سے پہلے شریا روس گئی تھی تاکہ وہاں کے انڈیری کے خاندان والوں سے ملاقات کرسکیں.