: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 17 مارچ (یو این آئی) رتنا پاٹھک ہندی سنیما کی ایسی معروف اداکارہ ہیں، جنہوں نے نہ صرف بڑے پردے پر شہرت حاصل کی بلکہ چھوٹے پردے پر بھی شاندار اداکاری کر کے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ رتنا پاٹھک کے بارے میں جو چیز انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہے وہ ان کا ٹھنڈا انداز ہے۔ اپنی زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے والی اداکارہ رتنا نے کبھی وقت کی پر واہ نہیں کی۔ رتنا پاٹھک کی
پیدائش 18 مارچ 1963 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام بلد یو پاٹھک اور والدہ کا نام دینا پاٹھک ہے، جو ایک اداکارہ اور گجراتی تھیڑ آرٹسٹ تھیں۔ رتنا پاٹھک کی ایک بہن۔ سپر یا پاٹھک ، جو ہندوستانی سنیما کی معروف اداکارہ ہیں۔ رتنا پاٹھک کی پیدائش اور پرورش ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے بے بی وا چاہائی اسکول اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ ، دہلی سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔