حیدرآباد 3 ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے شہرحیدرآباد میں 2017 میں ایک ڈرگ ریکٹ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں طلب کئے جانے کے بعد اداکارہ رکول پریت سنگھ جمعہ کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔
اداکارہ رکول کو اصل شیڈول کے مطابق 6 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا
لیکن اس نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا اور آج صبح تقریباً 9 بجے ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔
ای ڈی نے اس سے قبل دس سے زیادہ ٹالی ووڈ شخصیات کو ایل ایس ڈی اور ایم ڈی ایم اے جیسی منشیات کی سپلائی کے سنسنی خیز ریکیٹ کے سلسلے میں طلب کیا تھا، جس کا تلنگانہ ممنوعہ اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پردہ فاش کیا تھا۔