: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 3 فروری (ذرائع) بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ ایک دن پہلے خبروں کا بازار اس خبر سے گونج اٹھا تھا کہ پونم پانڈے کی موت سروائیکل کینسر سے ہوئی ہے۔ پونم پانڈے نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو جاری کرکے اپنی موت کی خبر پر روک لگا دی- انکا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔ میری سروائیکل کینسر سے موت نہیں ہوئی، پونم کی ویڈیو آنے
کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ایک بار پھر مچ گیا ہے- اداکارہ کو کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ 32 سالہ پونم پانڈے نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا، مجھے آپ سبھی کے ساتھ کچھ اہم باتیں شیئر کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا میں یہاں ہوں، زندہ ہوں، مجھے سروائیکل کینسر نہیں ہوا ہے لیکن افسوس سے اس نے ہزاروں خواتین کی جان لے لی ہے انکے پاس اس بیماری سے نمٹنے کے بارے میں معلومات نہیں ہے-