ممبئی، 7 جنوری (یو این آئی) مشہور اداکارہ نندا نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں جانا چاہتی تھیں۔ ممبئی میں 8 جنوری 1939 کو نندا کی پیدائش ہوئی۔ ان کے گھر فلمی ماحول تھا۔ ان کے والد ماسٹر و نایک مراٹھی
تھیٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں۔
ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔ نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کے بے حد متاثر تھیں اور ان کی ہی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔