the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 16دسمبر (یواین آئی) گرم ہوا کی آمنہ اور شعلہ کی بڑی بہو کے رول کےلیے مشہور اداکارہ گیتا کک گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ انہوں نے ایم ایس ستیو کی 1973 میں ریلیز گرم ہوا میں آمنہ کا رول ادا کیا تھا ۔ اس فلم کو قومی ایوارڈ ملا تھا جبکہ انہیں بھی اعزاز سے نوازاگیا۔

اس سے قبل 1972 میں انہوں نے گلزار کی فلم پریچے میں بھی اداکارہ کی تھی۔  جس میں جیتندراور جیا بہادری اور پران نے اہم رول ادا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 70اور 80کی دہائی میں شعلے،ترشول ،ڈسکو ڈانسر ،رام تیری



گنگا،نوری ،دیس پریمی ،ڈانس ڈانس ،قسم پیدا کرنے والے کی،شوقین ،ارتھ،ایک چادر میلی سی،گمن اور دوسرا آدمی جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔
گیتا کک نے ٹی وی نیوز ریڈر اور پرڈیوسر اور ڈاکومینٹری فلم ساز سدھارتھ کک سے شادی کی تھی،1990میں ان کا دوردرشن پر سربجیت نامی ثقافتی پروگرام کافی مشہور ہوا تھا،ان کی اہلیہ گیتا کک آرٹ ڈائرکٹر تھیں۔ یہ پروگرام 1990 سے 2001 تک جاری رہا۔

گیتا اور سدھارتھ کک کی بیٹی انترا بھی ڈاکومینٹری بناتی ہیں اور گیتا فلموں کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں بھی مصروف تھیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.