فلمی ڈسک،12 ڈسمبر (ذرائع) بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرچکی بنگالی اداکارہ آریا بنرجی جنوبی کولکتہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی- یہ اطلاع پولیس نے دی، آریا بنرجی فلم دی ڈرٹی پکچر میں بھی کام کرچکی ہے-
پولیس ہفتہ کو ایک عمارت
کی تیسری منزل پر واقع اداکارہ کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، تو انہیں بیڈ روم میں 33 سالہ آریا بنرجی کی لاش ملی-
مرحوم اداکارہ ستار پلیئرنکھل باندیوپادھیائے کی بیٹی آریا بنرجی نے ایل ایس ڈی: لو سیکس اور دھوکہ سمیت کئی فلموں میں کام کیا تھا-