نئی دہلی/2فروری(ایجنسی) فلم 'دی انسنسیٹیو پرائم منسٹر' میں پرینکا گاندھی کا کردار نبھانے والی اداکارہ آہانہ کمرا aahana-kumra نے سوال اٹھایا ہے کہ انتخابات بھلے ہی بیوٹی کانٹیسٹ نہیں ہوسکتے، لیکن کون کہتا ہے کہ خوبصورت خواتین سرگرم سیاست میں نہیں آسکتی ، لوک سبھا انتخابات سے پہلے بہار کے نائب وزیراعلی اور سینئر بی جے پی رہنما سشیل کمار مودی نے پرینکا گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کوئی بیوٹی کانٹیسٹ نہیں ہے اور لوگ اپنا ووٹ پچھلے مظاہرے کی بنیاد پر دیں گے، آہانہ نے اس پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا ، کیوں ایک خوبصورت خاتون سیاست میں نہیں آسکتی؟ وہ (پرینکا گاندھی) خوبصورت ہے اور کیوں نہیں؟ کیا ہندوستان بدصورت مردوں یا لوگوں سے بھرا
پڑا ہے، جو اچھے نہیں دیکھتے ؟ کیا سیاست میں ہر بزرگ لوگ ہی شامل ہونگے؟
انہوں نے کہا کیوں ایک نوجوان خاتون سرگرم سیاست میں حصہ نہیں بن سکتی؟ کیوں وہ لوگ انہیں نیچا دییکھا رہے ہیں-- ہندوستانی سیاست میں بہت کم ہی خواتین ہے اور میں ان خواتین کی حمایت کرتی ہوں، جو سرگرم طور پر اس میں ہے.