شہنشاہ جذبات ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار رہے,
ممبئی،7جولائی(یواین آئی) فلمی دنیا کے شہنشاہ جذبات مرحوم یوسف خان عرف دلیپ کمارکی پہلی برسی پر اداکارکوملک بھر میں یاد کیاگیاجبکہ آج بعد نماز عصر مرحوم کے پرستاروں نے شمال مغربی ممبئی کے جوہو قبرستان میں فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرمعروف تاجر اور خاندانی دوست آصف فاروقی نے بھی
شرکت کی اور مطلع کیاکہ پالی ہل پرواقع مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ پران کی بیوہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے نماز ظہر سے مغرب تک قرآن خوانی بھی رکھی،جس میں اہل خانہ،رشتہ داروں اور فلمی دنیا سے وابستہ فن کاروں نے بھی شرکت کی ۔
واضح رہے شہنشاہ جذبات جنہیں ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار کہاجاتا تھا،گزشتہ سال 7،جولائی کو داعی جل کو لبیک کہا تھا ۔