the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 30 جولائی (یو این آئی) بالی و ڈ کے مشہور اداکار سونو سود آج 47 برس کے ہو گئے ہیں۔

پنجاب کے ضلع مونگا میں 30 جولائی 1973 کوپیدا ہوئے سونو سود نے ناگپور کے انجینئرنگ کالج میں تعلیم حاصل کی ہے۔
جب وہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے تھے تب سونو ٹرین کے ڈبے میں ٹوائلٹ کے پاس چھوٹی سی خالی جگہ پر سوکر جایا کرتے تھے تاکہ اپنے والد کے پیسے بچاسکیں۔
انجینئر بننے کے بعد سونو نے ماڈلنگ شروع کی اور ممبئی پہنچ گئے۔

سونو سودنے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1999 میں تامل فلم ’کلا جھاگر‘ سے کیا تھا اور 2002 میں ریلیز ہندی فلم 'شہید اعظم' سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔
اس فلم میں انہوں نے بھگت سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔
اس کے بعد وہ ’یووا، عاشق بنایا آپ



نے، جودھا اکبر، ایک وواہ ایسا بھی، دبنگ، بڈھا ہوگا تیرا باپ، رمیا وتساویا، آر راجکمار اور ہیپی نیو ایئر‘ جیسی متعدد فلموں میں نظر آئے۔

سونو سود کورونا بحران میں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے سرخیوں میں آئے اور اس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر مسیحا کے نام سے پہچانا جانے لگا اور وہ ابھی بھی لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔
سونو سود اپنی سالگرہ نہیں مناتے۔
دراصل سونو اپنی ماں سے بہت پیار کرتے تھے لہذا جب سے اس کی والدہ کا انتقال ہوا ہے تبھی سے انہوں نے اپنی سالگرہ منانا بند کردی۔
سونو کی اہلیہ کا نام سونالی ہے، سونو کی اہلیہ اور دونوں بچے لائم لائٹ سے دور رہتے ہیں۔
اس کا کنبہ عوامی تقریبات میں شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.