: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 22 مئی (ذرائع)ساؤتھ فلموں کے تجربہ کار اداکار سرتھ بابو اب نہیں رہے، پیر کو انکو دیہانت ہوگیا، انہوں نے 71 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہا، سرتھ بابو پچھلے ایک مہینے سے حیدرآباد کے ہاسپٹل میں شریک تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے، اداکار کے جانے سے انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فینس کو بڑا صدمہ لگا، پوری فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی- سرتھ بابو کو سیپسس کی
بیماری تھی جس کی وجہ سے ان کے کئی اعضاء خراب ہو گئے تھے۔ ان کی حالت بہت سنگین تھی۔ سرتھ بابو کو 20 اپریل کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر بنگلور سے حیدرآباد کے اے آئی جی ہاسپٹل ایا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈاکٹروں کو انہیں فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیر 22 مئی کی صبح سرتھ بابو کے جسم کے اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا اور وہ موت سے جنگ ہار گئے۔