ممبئی، 16 جنوری(ذرائع) ایک نامعلوم حملہ آور نے آدھی رات کو بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا اور ان پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ان کی دو سرجری ہوئیں۔ اسپتال کے بیان کے مطابق وہ فی الحال خطرہ سے باہر ہیں۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔
پولیس نے
گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کی لیکن کوئی بھی اندر داخل ہوتا نظر نہیں آیا۔ ایسے میں پولیس کو شبہ ہے کہ اگر باہر سے کوئی داخل نہیں ہوا تو حملہ آور پہلے سے اندر موجود ہو سکتا ہے۔
سیف علی خان پر حملہ کی خبر سامنے آنے کے بعد اُن کے چاہنے والے کافی پریشان ہیں۔ عام لوگوں سے لے کر مشہور شخصیات تک سبھی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔