ممبئی، 27 دسمبر (یو این آئی)چھوٹے پردے پر ’زور کا جھٹکا‘ اور ’جھلک دکھلاجا‘ جیسے ریلیٹی شو کے ذریعہ ہردل عزیز اداکار کشل پنجابی نے خودکشی کرلی ہے۔
37سالہ کشل نے کن وجوہات کی وجہ سے خودکشی کی ابھی اس کی تفصیلات سامنےنہیں آئیں ہیں۔
ان کی لاش رات باندرا میں واقع ان کے گھر پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔
جائے واقع پر ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی موت کےلئے کوئی بھی ذمہ دار نہیں ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ
کشل پنجابی اپنی شادی شدہ زندگی کے سلسلے میں تناؤ میں تھے۔
ان کی اہلیہ بیٹے کے ساتھ بیرون ملک ہے۔
پولس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
کشل کی موت کی خبر ان کے قریبی دوست کرن ویر بوہرا نے انسٹگرام پر دی۔
انسٹگرام پر کشل کی موت کی خبر اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرن ویر نے لکھا ہے کہ ’’تمہارے موت کی خبر سے میں ہکا بکا ہوں اور ابھی تک میں اسے قبول نہیں کرپارہا ہوں۔
مجھے معلوم ہے کہ تم جہاں بھی ہوگے خوش ہوگے۔