: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی کے معروف چائلڈ آرٹسٹ جو نیئر محمود انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2.00 بجے کے قریب ممبئی کے کھار میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ ان کی عمر 67 برس تھی اور وہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ انہیں چوتھے اسٹیج کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ وہ پریل کے ٹاٹا میموریل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جو نیئر محمود نے ہاتھی میرے ساتھی ، کارواں اور میرا
نام جو کر سمیت کئی مشہور فلموں میں کام کیا تھا۔ جو نیئر محمود کے انتقال کی تصدیق ان کے قریبی دوست سلام قاضی نے کی ہے۔ علاج کے دوران اداکار محمود نے اپنے پرانے دوستوں، تجربہ کار اداکار جتیندر ، جانی لیور اور سچن پلگاؤ کر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔اس کے بعد سچن اور جتیندر جو نیئر محمود سے ملنے گئے تھے۔ ملاقات کے دوران سچن نے بیمار اداکار سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ ان کی کسی طرح سے مدد کر سکتے ہیں۔