نئی دہلی/29نومبر(ایجنسی) بالی ووڈ کے مشہوراداکار دلیپ کمار کی صحت خراب ہوگئی ہے، معلومات کے مطابق، دلیپ کمار کو ہلکا نمونیا ہوا ہے. یہ معلومات دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاونٹ سے معلومات ملی.
ٹویٹ میں، لکھا گیا
ہے کہ دلیپ صحاب کی صحت اس وقت ٹھیک ہے اور حال ہی میں وہ ہلکے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں. جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے. اللہ کا شکر ہے کہ ان کی تمام رپورٹیں ٹھیک ہیں اور ان کی صحت بھی بہتر ہے.