شملہ،12 نومبر(یواین آئی) اداکار آصف بسرا کی لاش مشتبہ حالت میں ہماچل پردیش کے دھرمشالہ میں برآمد ہوئی ہے۔
پولیس اس جانچ میں جٹ گئی ہے کہ یہ
خودکشی ہے یا قتل۔
پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کو آصف بسرا کی لاش کانگڑا ضلع کے دھرمشالہ میں واقع میکلوڈگنج میں جوگی باڑا روڈ پر ایک کیفے کے پاس برآمد ہوئی ہے۔