ممبئی، 29 مئی (یو این آئی) مشہور فلمی اداکار عامر خان کی کرکٹ سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
آسکر کے لیے نامزد فلم لگان میں عامر کا کردار بھوون آج بھی سب کو یاد ہے اور اب عامر کی کھیل کے تئیں یہ
محبت دوسری سطح پرپہنچ گئی ہے۔
اداکار اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے فائنل مقابلے میں کمنٹری کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کاٹریلر جاری کریں گے۔