ممبئی 4نومبر(یواین آئی)بالی ووڈ کے جونیر بی ابھیشیک بچن سلور اسکرین پر بدعنوان سیاست دان کا کرداراداکرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔
ابھیشیک بچن سلور اسکرین پر اب سیاست کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔
خبر ہے کہ ابھشیک بچن اپنی آنے والی فلم’دسویں‘میں ایک ان پڑھ اور بدعنوان لیڈر
کاکرداراداکرتے نظرآئیں گے۔
اس فلم کو دنیش وجیان پروڈیوس کریں گے اور فلم میں یامی گوتم اور نمرت کور بھی نظرآئیں گی۔
ابھشیک بچن نے اس سال ویب سیریزمیں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
وہ اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ویب سیریز بریتھ ان ٹو شیڈوز میں نظرآئے تھے۔
ابھشیک جلد ہی فلم بگ بل میں نظرآئیں گے۔