the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 06 فروری (یو این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن آج 47 برس کے ہو گئے۔
فروری 1976 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے ابھیشیک کو اداکاری کا فن ورثے میں ملا۔ 05 ان کے والد امیتابھ بچن ایک اداکار ہیں جب کہ والدہ جیا بھادوری ایک معروف اداکارہ ہیں۔
ابھیشیک بچن نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2000 میں جے پی دتہ کی فلم ریفیوجی سے کیا۔ اگر چہ یہ فلم ٹکٹ کھڑ کی پر کوئی خاص کارنامہ نہ دکھا سکی لیکن ابھیشیک کی اداکاری کو ضرور پسند کیا گیا۔ اس کے بعد ابھیشیک نے تیر اجادو چل گیا، ڈھائی اکثر پریم کے ، بس اتنا سا خواب ہے ، ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے، شرارت، ممبئی سے آیا میر ادوست، میں پریم کی دیوانی ہوں ، اوم جئے جگدیش ،



ایل اوسی کار گل ، کچھ نہ کہو جیسی فلموں میں کام کیا، لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم ٹکٹ کھڑ کی پر کامیاب نہیں ہوئی۔
ابھیشیک کی زمین سال 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم میں ابھیشیک کے علاوہ اجے دیوگن نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم نے ٹکٹ کھڑ کی پر اوسط کامیابی حاصل کی۔
سال 2004 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم نوجوان ابھیشیک کے کیریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ابھیشیک کے کردار میں گرے شیڈز تھے لیکن وہ ناظرین کو مسحور کرنے میں کامیاب رہے۔ سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم دھوم ان کے کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ابھیشیک نے کئی بہترین فلموں میں کام کیا، جس میں ان کی اداکاری کی تعریف کی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.