ممبئی، 3 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھے دیول کی فلم روڈ 7 مارچ کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ابھے دیول اسٹارر فلم روڈ ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔
اس کا اعلان خود ابھے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ
پر کیا ہے۔
ابھے دیول کی فلم روڈ 5 مارچ 2010 کو ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی۔
ابھے کے علاوہ اس فلم میں تنوشری چڑ جی اور آنجہانی ستیش کوشک مرکزی کردار میں تھے۔
یہ فلم اپنی ریلیز کے 15 کے 15 سال بعد ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔