ممبئی/15مارچ(ایجنسی) بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنی سپر ہٹ فلم سرفروش کے سیکوئل میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
عامر خان کی فلم سرفروش سال 1999 میں سپر ہٹ رہی تھی۔ اس فلم میں عامر کا ، اے سی اجے سنگھ راٹھور کا کردار آج بھی ناظرین کو یاد ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
انسٹاگرام پر اپنے ایک فین کو جواب دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں سرفروش ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ بہت یادگاری فلم ہے اور جہاں تک اس فلم کے دوسرے پارٹ کی بات ہے تو میں نے اس فلم ڈائریکٹر جان میتھوز سے کہا ہے کہ اس فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنائیں۔ ابھی تک اس فلم کی کہانی فائنل نہیں ہوئی ہے۔