ممبئی، 14 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پروفیشنلسٹ عامر خان نے کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی ) 16 کے سیٹ پر امیتابھ بچن کو ان کی شادی کا کارڈ دکھایا ہے۔
سونی انٹر ٹینمنٹ ٹیلی ویژن کا کوئز شو اکون بنے گا کروڑ پتی 'ہر سال امیتابھ بچن کی سالگرہ ایک خاص انداز
میں مناتا ہے۔ اس سال بھی کے بی سی 16 میں یہ دن بہت خاص ہونے والا ہے۔
عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان امیتابھ بچن کو کی سالگرہ کو یاد گار بنانے کے لئے انہیں سرپرائز دیں گے۔ دونوں کون بنے گا کروڑ پتی سیز ن 16 میں نظر آئیں گے۔ امیتابھ 11 اکتوبر کو اپنی 82 ویں سالگرہ منائیں گے۔