: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،15 مارچ (ذرائع) گذشتہ روز سالگرہ کے موقع پر بہت سی خواہشات وصول کرنے کے بعد ، عامر خان نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کام پر زیادہ توجہ دینے کے لئے سوشل میڈیا چھوڑ دیں گے اور ہمیشہ کی طرح خود کو اپنے فن سے سرشار رہیں گے۔
کسی کو بھی اس طرح کے اعلان کی توقع نہیں تھی ، لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عامر نے اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سبھی خلفشار کو الگ رکھا ہے- حال ہی میں بالی ووڈ کے اسٹار عامر نے اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک اپنا فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا-
سوشل میڈیا کی دنیا کو الوداع کہتے ہوئے عامر خان نے اپنے ہینڈل پر اپنے مداحوں کو انکی حمایت او رپیار کے لیے شکریہ کہا ہے-
انہوں نے لکھا ہے، دوستوں میرے یوم پیدائش پر پیار اور مبارکباد دینے کے لیے شکریہ، ایک خبر ہے، یہ سوشل میڈیا پر میری آخری پوسٹ ہوگی، یہ دیکھتے ہوئے کہ میں سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو ہوں، میں نے اس سے دوری بنانے کا فیصلہ لیا ہے-